01 فروری ، 2012
پشاور… پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان نے چیف کپیٹل پولیس پشاور کو حکم دیاہے کہ شہریوں کو حراساں کرنے سے پولیس کوباز رکھا جائے۔ یہ حکم پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے ایک شہری کی درخواست پر دیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ پشتہ خرہ تھانے کا اسسٹنٹ سب انسپکٹر اعجاز خان مخالف فریق کی ایماء پر اسے تنگ کررہا ہے اور اس کے گھر پر چھاپے مار رہا ہے۔ عدالت نے چیف کپیٹل سٹی پولیس کو حکم دیا کہ شہریوں کو حراساں کرنے سے پولیس کو باز رکھیں ۔ اور انھیں اپنے دائرہ اختیار تک محدود رکھا جائے۔