پاکستان
30 جون ، 2012

کراچی: سی آئی ڈی کے چھاپے، 6 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

کراچی: سی آئی ڈی کے چھاپے، 6 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

کراچی … کراچی میں حب ریور روڈ کے قریب سی آئی ڈی انسداد دہشت گردی سیل نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ اور منشیات کے 3 اسمگلرز کو گرفتار کرکے دستی بم، بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔ سی آئی ڈی انسداد دہشت گردی سیل کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ، اقدام قتل، اغوا برائے تاوان، ڈکیتی اور دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث 3 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزمان کو تھانہ ماڑی پور کی حدود سے اور حب ریور روڈ سے گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار دہشت گردوں میں محمد رفیق، اشرف اور نوید شامل ہیں۔ ایس ایس پی چوہدری اسلم خان کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے 5 کلاشنکوف، 10 ہینڈ گرینیڈ، 10 ریپیٹر، 10 ٹی ٹی پستول اور 40 کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی ہے۔ ایس ایس پی چوہدری اسلم کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے جانے والے دہشت گرد مختلف کالعدم تنظیموں کو اسلحہ سپلائی کرتے تھے۔

مزید خبریں :