پاکستان
01 فروری ، 2012

خیبر پختون خوا میں خواجہ سراوں کے ووٹوں کا اندراج شروع

پشاور… خیبر پختون خوا میں خواجہ سراوں کے ووٹوں کا اندراج شروع کردیا گیا ہے۔ آئندہ انتخابات میں صوبہ سے 360 خواجہ سرا پہلی مرتبہ ووٹ کا حق استعمال کرسکیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق خواجہ سراوں کے ووٹوں کے اندارج کی آخری تاریخ 9 فروری ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ایسے خواجہ سرا جو شناختی کارڈ نہیں بنوا پائے ہیں انھیں نادرا موبائل کے ذریعے مخصوص ٹوکن فراہم کیا جائے گا۔ جس پر ان کے نام ووٹر لسٹ میں شامل کر لیے جائیں گے۔ خیبر پختون خوا میں تین سو ساٹھ خواجہ سرا ہیں جو ووٹر لسٹ میں اندراج کے بعد پہلی مرتبہ اپنا حق رائے دیہی استعمال کر سکیں گے۔

مزید خبریں :