01 جولائی ، 2012
نئی دہلی…پاکستانی قید سے رہا ئی پانے والے سرجیت سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ عدالت سے رجوع کرکے یہ ثابت کرے گاکہ وہ جاسوس تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سرجیت سنگھ بھارت میں اب ایک آزاد شہری ہے۔اس کا کہنا ہے کہ اسے بھارتی حکومت کی بے حسی پر افسوس ہے۔اس نے کہا ہے کہ وہ عدالت میں جاکر یہ بات ثابت کرے گاکہ وہ بھارتی فوج کا جاسوس تھا۔اس نے بتایا کہ وہ اب اپنے خاندان والوں سے ملاقاتیں کررہا ہے۔اس کا کہنا تھاکہ اس کے بیشتر خاندان والے چل بسے ہیں اور اس کی زندگی جیل میں ضائع ہوگئی۔