کھیل
01 جولائی ، 2012

کولمبوٹیسٹ میں پاکستان کے چار وکٹوں پر488 رنز

کولمبوٹیسٹ میں پاکستان کے چار وکٹوں پر488 رنز

کولمبو…اظہر علی کی سنچری کی بدولت پاکستان کی سری لنکا کے خلاف کولمبو ٹیسٹ میں پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے۔کولمبو میں جاری میچ کے دوسرے دن پاکستان نے پہلی اننگز 1 وکٹ پر 334 رنز سے آگے بڑھائی، محمد حفیظ اور اظہر علی نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 287 رنز جوڑے، محمد حفیظ صرف 4 رنز کی کمی کی وجہ سے ڈبل سنچری نہ بناسکے، وہ 196 رنز بناکر رنگانا ہیراتھ کی گیند پر آوٴٹ ہوگئے، اظہر علی نے ٹیسٹ کیرئیر کی تیسری اور سری لنکا کے خلاف دوسری سنچری اسکور کی، وہ 157 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے، اس وقت پاکستان کا اسکور 4 وکٹ پر 488 رنز ہے، کپتان مصباح الحق 29 رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں۔

مزید خبریں :