کھیل
01 جولائی ، 2012

ایشین کنڈیشن میں ورلڈ ٹی 20 سے پاکستان کو ایڈوانٹیج ملے گا، شاہد آفریدی

ایشین کنڈیشن میں ورلڈ ٹی 20 سے پاکستان کو ایڈوانٹیج ملے گا، شاہد آفریدی

کراچی … پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راوٴنڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ایشین کنڈیشن میں ورلڈ ٹی 20چیمپئن شپ میں پاکستان کو کافی ایڈوانٹیج ہوگا، آسٹریلیا کیخلاف بھی اگر 6 ٹی 20مل جاتے تو اچھا ہوتا۔ کراچی میں اپنے بوتیک کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفت گومیں شاہد آفریدی نے کہا کہ کولمبو ٹیسٹ میں پاکستان کا کم بیک مثبت بات ہے، امید ہے کہ ٹیم وننگ ٹریک پر واپس آجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال ان کی نظریں ٹی 20 چیمپئن شپ پر ہے، 2015کا ورلڈ کپ ابھی دور ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا میں ہونیوالے ٹی 20 کے عالمی میلے میں پاکستانی ٹیم ٹائٹل جیت سکتی ہے ۔

مزید خبریں :