کھیل
01 جولائی ، 2012

قومی شطرنج چیمپئن شپ کل سے کراچی میں شروع ہوگی

کراچی … اٹھائیسویں قومی شطرنج چیمپئن شپ کل سے کراچی میں شروع ہوگی، 6روزہ ایونٹ میں ملک بھر کے 80 پلیئرز شرکت کریں گے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران چیمپئن شپ کی تفصیلات بتاتے ہوئے سندھ چیس ایسوسی ایشن کے صدر محمد اسلم نے بتایا کہ قومی شطرنج چیمپئن شپ کے مقابلے 7 جولائی تک جاری رہیں گے، جس میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی حصہ لیں گی۔ خواتین کیٹیگری میں ندا صدیقی اور مردوں میں محمود احمد لودھی اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔ مردوں اور خواتین کے ٹاپ 5، 5پلیئرز کو روا ں سال ترکی میں ہونیوالی چیس اولمپیاڈ میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے منتخب کیا جائے گا ۔

مزید خبریں :