01 جولائی ، 2012
اسلام آباد…امریکی وزیر خارجہ ہیلر ی کلنٹن نے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو وزیر اعظم بننے پر مبارک باد پیش کی ہے اور اس امید کا ااظہار کیا کہ ان کے دور میں پاک امریکا تعلقات مزید بہتر ہوں گے ۔اس موقع پر ہیلری کلنٹن نے پاکستان اور امریکا دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے ساتھی ہیں اور دونوں ممالک مشترکہ دشمن کیخلاف صف آرا ہیں۔وزیر اعظم نے امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے مبارک باد پیش کرنے پر ان کا شکریہ اد ا کرتے ہو ئے عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ دینے کے عزم پر قائم ہیں ۔