05 مارچ ، 2017
امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں ایک حملہ آور نے بھارتی نثراد سکھ شہری کو گولی مارکر زخمی کردیا ہے۔
پولیس اور میڈیا رپورٹ کے مطا بق گزشتہ شب سیاٹل سے 24 کلومیٹر جنوب میں واقع کینٹ شہر سے دور ایک سکھ کو اس وقت گولی مارکر زخمی کردیاگیا جب وہ اپنی کار میں کچھ کام کررہا تھا۔چہرے کے نچلے حصے پر ماسک پہنے حملہ آور نے گولی مارنے کے دوران کہا کہ میرے ملک کو چھوڑ دو،اور اپنے ملک واپس جائو۔
حکام واقعہ کی تفتیش کررہے ہیں اور انکا کہنا ہے کہ یہ نسلی نفرت پر مبنی واقعہ لگتا ہے۔زخمی سکھ شہری کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔