کاروبار
06 مارچ ، 2017

سیمنٹ کی برآمدات میں 45 فیصد کمی ریکارڈ

سیمنٹ کی برآمدات میں 45 فیصد کمی ریکارڈ

اشرف خان ... فروری دوہزار سترہ میںسیمنٹ کی برآمدات میں 45 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ایسوسی ایشن نے مقامی انڈسٹری کو بجانے کے لئے مسلسل بڑھتی ہوئی سیمنٹ کی اسمگلنگ کو روکنے کا مطالبہ کردیا۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفکچرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایاکہ فروری 2017 میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت 34 لاکھ ٹن رہی۔ فروری 2017 میں سیمنٹ کی برآمدات 45 فیصد گھٹ کر 2لاکھ 54 ہزار ٹن پر آگئی ۔

رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں سیمنٹ کی مقامی فروخت2 کروڑ 63 لاکھ ٹن رہی اور 8 ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات میں 8 اعشاریہ 54 فیصد کمی واقع ہوئی ہے ۔

سیمنٹ مینوفیکچرز نے حکومت سے فوری طور پر اسمگل شدہ ایرانی سیمنٹ کے داخلے کو روکنے کے ساتھ کلنکر اورسیمنٹ کی درآمد کو روکنے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔

 

 

مزید خبریں :