01 فروری ، 2012
کراچی… مشتبہ دواوٴں کے اسکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث افروز کیمیکلز کے چیئرمین فیروز عبد اللہ نے کہا ہے کہ ہماری کمپنی کے خلاف سازشی اقدام کیا گیا، اس سلسلے میں قانونی مشیر سے بات چیت جاری ہے۔ ایک بیان میں فیروز عبد اللہ کا کہنا تھا کہ دواوٴں کی ایک کھیپ سے ری ایکشن ہوا جو پنجاب میں فراہم کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جس کیمیکل کے بارے میں بات کی جارہی ہے وہ ہمارے گودام سے ستمبر میں چوری ہوا تھا۔