پاکستان
02 جولائی ، 2012

ڈیڑھ سالہ فہد کے قتل کا الزام،گرفتار 4ڈاکٹرز کا جسمانی ریمانڈ

ڈیڑھ سالہ فہد کے قتل کا الزام،گرفتار 4ڈاکٹرز کا جسمانی ریمانڈ

لاہور…جوڈشیل مجسٹریٹ نقیب شہزاد نے ڈیڑھ سالہ مریض بچے فہد کی ڈرپ نکال کر اسے موت کے گھاٹ اتارنے کے الزام 4گرفتار ڈاکٹروں کو 4دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔فہد کے والد تھانا گوالمنڈی میں ڈاکٹروں کے خلاف مقدمہ درج کرا رکھا ہے۔پولیس نے 4گرفتار ڈاکٹروں کو ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش کیا ، جس پر جوڈشیل مجسٹریٹ نقیب شہزاد نے گرفتار ڈاکٹروں کو 4دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

مزید خبریں :