انٹرٹینمنٹ
02 جولائی ، 2012

سہیل خان کی گاڑی کی ٹکر سے بوڑھی خاتون ہلاک، ڈرائیورگرفتار

سہیل خان کی گاڑی کی ٹکر سے بوڑھی خاتون ہلاک، ڈرائیورگرفتار

ممبئی…این جی ٹی…مصیبت تو کبھی بھی کہیں سے بھی آسکتی ہے اورایسا ہی ہوا سلمان خان کے بھائی سہیل خان کے ساتھ۔ اُن کی گاڑی کی ٹکر سے ستر سالہ خاتون ہلاک ہوگئی۔یہ حادثہ اتوار کی رات ممبئی کے علاقے باندرا میں پیش آیا ،جہاں ایکٹر پروڈیوسر سہیل خان کی گاڑی کی ٹکر سے خاتون ہلاک ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کے وقت سہیل خان گاڑی میں موجود نہیں تھے گاڑی ڈرائیور چلا رہا تھا جسے بعد میں گرفتارکرلیاگیا۔ پولیس کے مطابق حادثے پر سہیل خان کا بیان بھی ریکارڈ کیا جائے گا کیونکہ جس گاڑی سے حادثہ ہوا وہ ان کی ملکیت ہے۔

مزید خبریں :