01 فروری ، 2012
لاہور… پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بھی انٹرسٹی کرائے آج سے بڑھانے کا اعلان کردیا ۔ اربن ٹرانسپورٹرز اونرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ارشد نیازی نے جیو نیوز کو بتایا کہ حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے بعدٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ ناگزیرہوگیاہے ،انہوں نے کہاکہ نئے کرایے نامے پر آج رات بارہ بجے سے عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا۔ ان کاکہنا تھاکہ انٹرسٹی کرایوں میں پانچ سے سات فیصدتک اضافہ کیاجائیگا۔