پاکستان
01 فروری ، 2012

شہبازشریف ہربات کوسازش قراردیکرذمہ داری سے بری نہیں ہوسکتے،شازیہ مری

شہبازشریف ہربات کوسازش قراردیکرذمہ داری سے بری نہیں ہوسکتے،شازیہ مری

کراچی…وزیراطلاعات سندھ شازیہ مری کا کہناہے کہ شہباز شریف ہر بات کوسازش قرار دیکر ذمہ داری سے بری نہیں ہوسکتے۔ اگر ستر فیصد دواساز فیکٹریاں کراچی میں ہیں تو ہمارا کیا قصور ہے۔سندھ سیکریٹریٹ کراچی میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کمپنی کانام لیتے لیکن انہوں نے جس طرح کراچی کانام لیایہ متعصبانہ سوچ کی عکاسی ہے، شازیہ مری نے بتایا کہ کراچی میں دواسازانڈسٹری کے خلاف شہباز شریف نے نہیں بلکہ ایف آئی اے نے کارروائی کی ہے،وزیراطلاعات سندھ نے کہاکہ جب کراچی سترفیصدریونیو دیتا ہے تواس پربھی انگلیاں اٹھایاکریں،انہوں نے سوال کیاکہ شہباز شریف پنجاب میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تفتیشی رپورٹ کیوں سامنے نہیں لاتے؟یہ کیوں نہیں بتاتے کہ دواوٴں کے معیارکاکیوں معائنہ نہیں کیاگیا؟ انہوں نے کہاکہ دواوٴں کی خریداری کے مانیٹرنگ میں اپنے بیٹے حمزہ شہباز شریف اورافضل کھوکھرکانام کیوں نہیں لیاجارہا؟شازیہ مری کا کہناتھاکہ شہبازشریف بتائیں کہ الفانامی دواسازکمپنی بغیر لائسنس کے کام کررہی ہے اوراس کاحمزہ شہباز شریف سے کیا تعلق ہے۔

مزید خبریں :