پاکستان
20 مارچ ، 2017

حج کرپشن کیس:حامد سعید کاظمی سمیت 3ملزمان بری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی اور سابق ڈی جی حج راؤ شکیل سمیت 3 ملزمان کو حج کرپشن کیس میں بری کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کی سزا کالعدم قرار دے دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے حج کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی، وزارت مذہبی امور کے سابق جوائنٹ سیکرٹری راجا آفتاب الاسلام اور سابق ڈی جی حج راؤ شکیل کی سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرلیں، عدالت نے اپیلوں پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر رکھا تھا۔

اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل نے 3 جون 2016 کو ملزمان کو حج کرپشن کیس میں سولہ، سولہ سال کی سزائیں سنائی تھیں۔

مزید خبریں :