دنیا
13 جنوری ، 2012

لاشوں کی بیحرمتی کرنیوالے دو امریکی فوجیوں کی شناخت ہو گئی

لاشوں کی بیحرمتی کرنیوالے دو امریکی فوجیوں کی شناخت ہو گئی

واشنگٹن ... امریکی حکام کا کہنا ہے کہ طالبان کی لاشوں کی بیحرمتی کرنے والے دو امریکی فوجیوں کی شناخت ہو گئی۔ گزشتہ دنوں طالبان کی لاشوں کی بیحرمتی کی وڈیو منظر عام پر آئی تھی۔ جس پر پنٹاگان نے لاشوں کی بیحرمتی کرنیوالی وڈیو کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر امریکی فوجی اہلکار نے غیر ملکی ایجنسی کو بتایا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والے چار امریکی فوجیوں میں سے دو کی شناخت ہو گئی ہے۔اور میرینز کا خیال ہے وڈیو قابل اعتبار ہے۔حکام کے مطابق شناخت کئے گئے دونوں امریکی فوجی اب تک سیکنڈ میرین کے تھرڑ بٹالین کا حصہ ہیں۔اس یونٹ نے مارچ سے ستمبر 2011 تک افغانستان کے صوبے ہلمند میں اپنے خدمات سرانجام دیئے۔ترجمان طالبان کے مطابق اگرچہ تصاویر افسوس ناک تھے تاہم لاشوں کی بیحرمتی والی وڈیو سے مذاکرات اور قیدیوں کی رہائی کا عمل متاثر نہیں ہوگا۔

مزید خبریں :