01 فروری ، 2012
لاہور … لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے 18 محکموں اور وزارتوں کا چارج اپنے پاس رکھنے کے خلاف دائر درخواست پر چیف سیکریٹری پنجاب سے تین ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔نوشاب خان ایڈووکیٹ نے درخواست میں موٴقف اختیار کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے وزارت صحت سمیت 18 محکموں اور وزارتوں کا چارج اپنے پاس رکھا ہوا ہے جس سے ان محکموں اور وزارتوں کی کارکردگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ درخواست گزار کے مطابق وزارت صحت کی کارکردگی نہ ہونے کے باعث ادویات کے ری ایکشن سے اموات ہو رہی ہیں۔ عدالت اس معاملہ کا نوٹس لے کیونکہ رولز آف بزنس اور قانون وزیراعلیٰ کو اتنے محکمے اور وزارتیں اپنے پاس رکھنے کی اجازت نہیں دیتے۔