01 فروری ، 2012
اسلام آباد…ذرائع کے مطابق 18 اکتوبر دوہزارگیارہ کو وزیراعظم ہاوٴس میں جامشورو یونیورسٹی سے بھجوائے گئے ایک پارسل کو بھجوائے گئے ایک پارسل کو چیک کرنے پراس سے پاؤڈربرآمدہوا، جسے معائنے کیلئے پاکستان کونسل فار سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کو بھجوایاگیا۔پی سی ایس آئی آر کی رپورٹ کے مطابق یہ مواد انتھراکس تھی۔اس واقعہ کامقدمہ اسلام آبادکے تھانہ سیکرٹریٹ میں وزیراعظم ہاوٴس کے ڈپٹی سیکریٹری ایڈمن عبدالحفیظ کی مدعیت میں درج کرادیاگیاہے۔پولیس اورایف آئی اے معاملے کی چھان بین کررہے ہیں۔