01 فروری ، 2012
لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ناقص دواوٴں کے کیس میں ہونے والی پیش رفت اور آئسو ٹیب کی رپورٹ کے حوالے سے نواز شریف کو بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے رائے ونڈ میں مسلم لیگ نون کے صدر میاں نواز شریف سے ملاقات کی۔ شہباز شریف نے کراچی کی کمپنی افروز کیمیکلز کی دوا آئسو ٹیب کے بارے میں برطانیہ سے موصول ہونے والی رپورٹ پر بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ نے میاں نواز شریف کو ری ایکشن کے خاتمے کے لئے کئے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ پی آئی سی کیس میں ملوث ذمہ داروں کے خلاف گھیرا تنگ کر کے انہیں سخت سزا دی جائے گی۔