01 فروری ، 2012
لاہور … پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور دیگر رہنماوٴں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں تحریک انصاف کی قیادت نے کہا کہ کرپشن اور لوٹ مار کے عادی حکمران غریبوں پر مہنگائی کے بم برسانے کے بھی عادی ہو چکے ہیں، آئے روز پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافہ حکمرانوں کا وطیرہ بن گیا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنماوٴں نے پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لے ۔