30 مارچ ، 2017
پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے کئی اضلاع میں کچھ دنوں بعد نیا تعلیمی سال شروع ہونے کو ہے لیکن مارکیٹ میں درسی کتب دستیاب نہیں جبکہ قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہےجس سےطلبہ سمیت والدین بھی پریشان ہیں ۔
پشاور کے قصہ خوانی بازار میں کتابوں کی متعدد دکا نیں ہیں ۔ پشاورسمیت خیبر پختونخوا میں نیا تعلیمی سال 4 اپریل سے شروع ہونے کو ہے لیکن مارکیٹ میں میٹرک کی فزکس، کیمسٹری اور بیالوجی کی کتابیں دستیاب نہیں۔
گزشتہ سال کی نسبت رواں سال کتابوں کی قیمتوں میں20 سے 30فیصد اضافہ ہوا ہے ۔کاپیوں کی صورت حال بھی کچھ ایسی ہی ہے۔ دکانداروں کا موقف ہے کہ انہیں اسٹیشنری مہنگی خریدنا پڑ رہی ہے ۔
صرف کتابیں اور کاپیاں ہی مہنگی نہیں ہوئیں بلکہ بچوں کے اسکول بیگز کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ بچوں کے والدین چا ہتے ہیں کہ کم ازکم درسی کتب کی قیمتوں میں کچھ تو کمی ہو جائے ۔