پاکستان
04 جولائی ، 2012

بجلی کے حوالے سے وفاق کا رویہ سوتیلی ماں جیسا ہے،شہبازشریف

بجلی کے حوالے سے وفاق کا رویہ سوتیلی ماں جیسا ہے،شہبازشریف

حافظ آباد… پنجاب کے وزیر اعلی ٰمحمد شہباز شریف نے لاہوراور راولپنڈی کے بعد حافظ آبادمیں بھی ٹینٹ آفس لگا کر لوگوں کی شکایات سنیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ جس شہر میں بھی جائیں گے،ٹینٹ دفترلگاکرہی کام کریں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے حافظ آباد ٹینٹ آفس میں اراکین اسمبلی سے ملاقات کی اور لوگوں کے مسائل سنے۔ انہوں نے کہاکہ ٹینٹ آفس حکومت پنجاب کا لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام سے اظہارِیکجہتی ،اور ان کے مسائل حل کرنے کا ذریعہ ہے،وہ سختیوں کے عادی ہیں، اور یہ امتحان ان کا نہیں بلکہ حکمرانوں کی بے حسی کا ہے۔ محمد شہباز شریف کاکہناتھاکہ بجلی کی تقسیم کے حوالے سے وفاقی حکومت کا رویہ سوتیلی ماں کاسا ہے، پنجاب کی دس کروڑ عوام سے انتقام لیا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ وہ عوام کو بجلی تو نہیں دے سکتے مگران کی تکالیف میں حصے داربن کر ان کے پْرامن احتجاج میں شریک ضرورہو سکتے ہیں۔

مزید خبریں :