پاکستان
04 جولائی ، 2012

نیٹوسپلائی قرارداد کے مطابق ہوبحال ہوتواعتراض نہیں،پرویزرشید

نیٹوسپلائی قرارداد کے مطابق ہوبحال ہوتواعتراض نہیں،پرویزرشید

حافظ آباد… مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ اگر پارلیمنٹ کی متفقہ قرارداد کو مدنظر رکھتے ہوئے نیٹو سپلائی بحال کی گئی تو کسی کو اعتراض نہیں ہوگا۔ حافظ آباد میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سینٹر پرویز رشید نے کہا کہ اگر پارلیمنٹ کی متفقہ قرارداد سے انحراف کرکے نیٹو سپلائی بحال کی گئی تو یقینا بھرپورطریقے سے اختلاف کیا جائیگا،سینٹرپرویز رشید نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز کو اگر نجی اسپتالوں سے زیادہ تنخواہیں مل رہی ہیں تو سرکاری اسپتالوں سے فورا استعفیٰ دے دیں۔ اگر ان ہڑتالی ڈاکٹرزمیں میر اکوئی بیٹا یا بھائی ہوتا تو سب سے پہلے میں اس سے اعلان لا تعلقی اختیار کرتا۔

مزید خبریں :