04 جولائی ، 2012
پشاور… دریائے ادیزئی میں ادیزئی پل کے مقام پر اونچے درجے جبکہ دریائے کابل میں ورسک کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فلڈ سیل پشاور کے مطابق دریائے ادیزئی میں ادیزئی پل کے مقام پر پانی کا اخراج 48ہزار4سو64 کیوسک ہے اور یہاں اونچے درجے کاسیلاب ہے۔ دریائے کابل میں ورسک کے مقام پر پانی کا اخراج 56 ہزار 6 سو 60 کیوسک ہے جہاں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے سوات میں خوازہ خیلہ اور دریائے پنچکوڑہ میں دیر کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ صوبے کے باقی تمام دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔