پاکستان
04 جولائی ، 2012

ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال،سینیئرز آج وزیراعلیٰ سے ملاقات کرینگے

ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال،سینیئرز آج وزیراعلیٰ سے ملاقات کرینگے

لاہور… پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال بدستور جاری ہے جبکہ ڈاکٹرز کی کمی کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ترجمان صوبائی محکمہ صحت کے مطابق لاہور کے تمام ٹیچنگ اسپتالوں کی ایمرجنسیاں اور او پی ڈیز مکمل کام کر رہیں ہیں جبکہ واک ان انٹرویوز میں بڑی تعداد میں نئے ڈاکٹر انٹرویو دے رہے ہیں جنہیں آج بھرتی کر لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ آج شام سینئر ڈاکٹرز اور پروفیسر ز وزیراعلیٰ پنجاب سے ینگ ڈاکٹرز ہڑتال کے حوالے سے ملاقات کریں گے۔

مزید خبریں :