پاکستان
04 جولائی ، 2012

جمعہ سے بالائی علاقوں میں تیز ہوا ئیں اور بارش کا امکان

جمعہ سے بالائی علاقوں میں تیز ہوا ئیں اور بارش کا امکان

کراچی… ملک بھر میں موسم گرم اور خشک ہے۔جمعہ سے بالائی علاقوں میں تیز ہوا ئیں چلنے اور بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب ،خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں دو روز تک شدید گرمی رہنے کی توقع ہے۔جمعہ سے اتوار تک بالائی علاقوں میں تیز ہواوٴں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔سندھ کے کئی علاقوں میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت 44 ڈگری سے بھی تجاوز کر جاتا ہے۔گرمی سے بچنے کیلئے لوگ چہرے ڈھانپ کر باہر نکل رہے ہیں۔پنجاب اور بلوچستان میں جھلسا دینے والی گرمی کی لہر برقرار ہے۔جس سے برف اور مشروبات کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔

مزید خبریں :