04 جولائی ، 2012
فیصل آباد … فیصل آباد میں کپڑا رنگنے کی فیکٹری میں گیس کے اخراج سے خواتین اور بچے بے ہوش ہوگئے۔ واقعہ کے بعد اہل علاقہ نے فیکٹری پر پتھراوٴ کردیا۔ مدینہ آباد میں کپڑا رنگنے کی فیکٹری میں اچانک گیس خارج ہونا شروع ہوگئی جس سے فیکٹری ملازمین اور قریبی رہائشیوں سمیت 4افراد بیہوش ہوگئے۔متاثرہ افراد کواسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ واقعہ کے بعد اہل علاقہ نے فیکٹری کا گھراوٴ کر لیا اور پتھراوٴ کیا۔اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اور مظاہرین کو منتشر کردیا۔ڈی سی او نسیم صادق نے فیکٹری کو سیل کرکے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ڈی سی او کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی رپورٹ آنے کے بعد فیکٹری انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔