04 جولائی ، 2012
لاہور… چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے عدالت کے بارے قابلِ اعتراض بات کرنے پرجوائنٹ سیکریٹری مذہبی امور کوعدالتی تحویل میں لینے کاحکم دیدیا اورتقریباً ایک گھنٹے تک عدالتی حراست میں رکھنے کے بعد انہیں توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ چیف جسٹس نے نادہندہ ٹور کمپنیوں کا حج کوٹہ منسوخ کرنیکا حکم بھی جاری کیا۔ عدالت کے روبرو حج کوٹہ کی الاٹمنٹ کیلئے مختلف ٹور کمپنیوں نے وزارت مذہبی امور کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے،جائنٹ سیکریٹری مذہبی امورحاجی شیرعلی نے دورانِ سماعت عدالت پر تنقید کی جس پر چیف جسٹس سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا کہ انہیں فوری تحویل میں لے لیا جائے،جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے حاجی شیر علی کو تحویل میں لے لیا،بعد میں چیف جسٹس نے توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالتی تحویل ختم کر دی اورحکم دیاکہ پیر کے روز شوکاز نوٹس کا تحریری جواب داخل کریں،عدالت نے قراردیا کہ جیل بھیجنے سے پہلے عدالت ان کا موٴقف سننا چاہتی ہے۔چیف جسٹس نے نادہندہ ٹورکمپنیوں کا حج کوٹہ منسوخ کرنیکا حکم بھی جاری کیا۔