01 فروری ، 2012
کراچی … پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں ایک اور آئینی درخواست دائر کردی گئی ہے، گزشتہ تقریباً پانچ سال سے یہ معمول بن گیا ہے کہ جونہی اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتی ہے ایک یا 2 شہری سندھ ہائی کورٹ میں ان کے خلاف آئینی درخواستیں دائر کرتے ہیں جن پر مدعا علیہان کو نوٹس بھی جاری ہوتے ہیں لیکن ججوں کی کمی کی وجہ سے آج تک کسی درخواست کا فیصلہ ہوا نہ مدعا علیہان کے خلاف کوئی موٴثر عدالتی حکم جاری ہوا۔ موجودہ درخواست رانا فیض الحسن نے دائر کی ہے جس میں موٴقف اختیار کیا گیا ہے کہ اضافہ آئین میں دیئے گئے بنیادی انسای حقوق کے خلاف ہے۔