پاکستان
01 فروری ، 2012

حکومت ضد چھوڑکر قبل از وقت انتخابات کا اعلان کرے ، عبدالغفور حیدری

حکومت ضد چھوڑکر قبل از وقت انتخابات کا اعلان کرے ، عبدالغفور حیدری

کراچی … سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ صورتحال بد سے بدترہوتی جارہی ہے، حکومت ضد چھوڑدے اور قبل از وقت انتخابات کا اعلان کرے، اگر ایسا نہ کیا گیا تو غیر جمہوری طاقتیں آگے آسکتی ہیں۔ جامعہ مدینہ گلشن اقبال کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ جے یوآئی ف بھی یہی چاہتی ہے کہ حکومت تحلیل ہوتو صدر زرداری بھی عہدے پر نہ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ من پسند لوگوں کو آگے لانا چاہتی ہے جبکہ ہمارے یہاں بدقسمتی سے سینیٹ کے الیکشن میں ارکان کی منڈی لگتی ہے۔ ایک سوال پر مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ امریکانے پاکستانی افواج پر اعتمادنہ کرکے ڈرون حملے کیے جس کاجواب عسکری قوتوں کو دیناچاہئے۔

مزید خبریں :