07 اپریل ، 2017
کراچی میں کے الیکٹرک کے ہیڈآفس کے باہر جماعت اسلامی کا دھرنے میں کارکنوں کے ساتھ ساتھ تین بھینسیں بھی شریک ہیں، جنہیں صوبائی و فاقی حکومت اور کے الیکٹرک سے تشبیہ دی گئی اور کارکن ان کے سامنے بین بجار ہے ہیں۔
کے الیکٹرک کی جانب سے اضافی بلنگ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں دھرنا دیا جارہا ہے، جس میں کارکنوں کی بڑی تعدادشریک ہے۔
اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور کے الیکٹرک کے ہیڈآفس کے باہر پولیس کے 2سوسے زائد اہلکار اورواٹرکینن موجود ہے۔