پاکستان
04 جولائی ، 2012

کراچی پولیس کی کارروائی،اجرتی قاتل سمیت تین ملزمان گرفتار

کراچی…کراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے دو کاروائیوں کے دوران ایک اجرتی قاتل سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ خرم وارث نے میڈیا کو بتایا کہ لائنز ایریا کے علاقے سے اجرتی قاتل زوہیب کو گرفتار کرلیا گیا ہے،ملزم 5 لاکھ روپے لیکر لوگوں کو قتل کرتا تھا،ملزم کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے،ملز م نے راوٴ گل نامی شخص کو بریگیڈ کے علاقے میں قتل بھی کیا تھا،جبکہ اس کے بھائی کی دکان پر فائرنگ بھی کی تھی،ایس آئی یو کی ٹیم نے ایک اور کاروائی کرتے ہوئے صدر کے علاقے سے اسٹریٹ کرائم کی واردتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرکے 2 ٹی ٹی پستول اور چھینئے گئے 10 موبائل فونز برآمد کرلئے۔کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے اسٹریٹ کرائم کی واردات میں ملوث 2 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا،ملزمان سے چھینے گئے موبائل فونز،نقدی اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ ایس پی گلشن اقبال عبدالسلام شیخ نے جیو نیوز کو بتایا کہ گلشن اقبال کے علاقے میں رم جھم ہال کے قریب اسٹریٹ کرائم کی واردت میں ملوث 2 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا،گرفتار ملزمان کے قبضے سے چھینے گئے 18 موبائل فونز،22 ہزار روپے سے زائد کی رقم ،طلائی گھڑیاں اور موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے،پکٹرے گئے ملزمان میں ایک بی کام کااسٹوڈنٹ اور دوسرا میٹرک کرچکا ہے،ڈی آئی جی ایسٹ شاہد حیات کی جانب سے بروقت پولیس کاروائی کرنے والی پارٹی کے اہلکاروں کو سرٹیفیکٹ اور نقد رقوم بھی نوازا گیا۔

مزید خبریں :