پاکستان
04 جولائی ، 2012

خیبر پختونخوا: موسم گرما کی تعطیلات نہ دینے والے تعلیمی اداروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

پشاور…محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے موسم گرما کی تعطیلات نہ دینے والے نجی تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیاہے صوبائی وزیر تعلیم سردار حسین بابک نے جیو نیوز کو بتا یا کہ خیبر پختونخوا میں نجی تعلیمی اداروں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات کی ڈیڈ لائن 15 جون تک تھی تاہم اب ایسے نجی تعلیمی ادارے جو گرمیوں کی تعطیلات نہیں دے رہے انکے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ صوبائی وزیر تعلیم نے بتایا کہ پشاور میں 100 سے زیادہ جبکہ صوبہ بھر میں ایسے تعلیمی اداروں کی تعداد 600 ہے۔جنھیں تعطیلات نہ دینے پر جرمانہ اور انکی رجسٹریشن منسوخ کی جاسکتی ہے۔

مزید خبریں :