دنیا
04 جولائی ، 2012

جرمنی : 4 افراد کو ہلاک کرکے مسلح شخص کی خود کشی

برلن… جرمنی کے شہر کارلزرو میں مسلح شخص کے گھر سے قبضہ چھڑانے کے لیے آنے والے 4 افراد کو ہلاک کرکے مسلح شخص نے خود کشی کرلی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مسلح شخص نے گھر خالی کروانے آنے والے افراد کو بند کرکے ہلاک کردیا، گھر سے جلنے کی بو آنے پر پولیس کو طلب کیا گیا۔ پولیس کو گھر کے اندر یرغمال بنائے گئے افراد اور اغوا کار کی لاشیں ملی ہیں۔ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ واقعے گھر خالی کروانے کا ہے اور دہشت گردی کا اس میں کوئی امکان نہیں۔

مزید خبریں :