05 جولائی ، 2012
اسلام آباد. . .ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی پارلیمنٹ کی سفارشات کی روشنی میں بحال کی گئی۔ترجمان دفترخارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری کے خلاف ہیں، اور اس پر پاک امریکا اختلافات بھی برقرار ہیں۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاک امریکا حالیہ مذاکرات میں ڈرون حملوں کا معاملہ بھی بھرپور انداز میں اٹھایا گیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق امریکاکو اتحادی سپورٹ فنڈ میں2ارب ڈالر سے زائد دینے ہیں اوراس کے طریقہ کار پر بھی بات چیت جاری ہے۔