پاکستان
05 جولائی ، 2012

حکومت نے نیٹو سپلائی کی بحالی پرمشاورت نہیں کی،نواز شریف

حکومت نے نیٹو سپلائی کی بحالی پرمشاورت نہیں کی،نواز شریف

لندن. . . . مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے کہا ہے کہ سلالہ واقعے پر امریکانے پاکستان سے باضابطہ معافی نہیں مانگی، اورحکومت نے بھی قومی غیرت کے معاملے پرٹھوس موقف اختیارنہیں کیا۔لندن آمد کے موقعے پر ایئرپورٹ پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر نوازاشریف نے کہا کہ نیٹوسپلائی کھولنے کے معاملے پر حکومت نے مشاورت نہیں کی اور امریکانے سلالہ واقعے پر پاکستان سے باضابطہ معافی بھی نہیں مانگی ہے۔ نوازشریف نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قومی غیرت کے معاملے پرحکومت نے ٹھوس موقف اختیارنہیں کیا اورقومی امورپربھی کبھی موقف حوصلہ افزا نہیں رہا۔

مزید خبریں :