پاکستان
05 جولائی ، 2012

کراچی: کینٹ اسٹیشن سے اندرون ملک ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر

کراچی: کینٹ اسٹیشن سے اندرون ملک ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر

کراچی . . . .کراچی سے اندرون ملک آنے اور جانے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں جس کے باعث مسافروں کو ذہنی کرب اورشدید مشکلات کا سامنا ہے۔ریلوے نظام میں خرابی کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ کراچی سے جانے والی نائٹ کوچ، تیز گام، خیبر میل میں کئی گھنٹے تاخیر کے باعث مسافروں کی بڑی تعداد کینٹ اسٹیشن پر انتظار کرنے پر مجبور ہیں۔ جس میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اس دوران کینٹ اسٹیشن پر مسافروں نے ٹرینوں کی تاخیر پر احتجاج کیا اور ریلوے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی جبکہ کینٹ اسٹیشن پر ریلوے انتظامیہ اور مسافروں کی رہنمائی کرنے والا عملہ بھی موجود نہ تھا۔مسافروں کا کہنا کہ ابھی تک ٹرینوں کی روانگی کا کچھ پتا نہیں چل رہا۔دوسری جانب دوپہر ڈھائی بجے کراچی سے روالپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس کا انجن راستے میں دو دفعہ فیل ہونے سے مسافروں کا مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید خبریں :