پاکستان
05 جولائی ، 2012

ژوب سے گیارہ مشتبہ افراد گرفتار ، ملزمان سے اسلحہ اور دستاویزات برآمد

ژوب. . . .بلوچستان کے ضلع ژوب میں گیارہ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ملزمان سے اسلحہ اور دستاویزات بھی برآمد ہوئیں۔ذرائع کے مطابق ڑوب میر علی خیل روڈ سے ایک گاڑی میں سوار آٹھ غیر ملکی باشندوں نے سمبازہ چیک پوسٹ سیژوب میں داخل ہونے کی کوشش کی جنھیں سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ملزمان مین پانچ چیچن تین ترک باشندے اور بقیہ تین کا تعلق وزیرستان سے بتایا جاتا ہے ۔ملزمان سے جہادی لٹریچر،سی ڈی اور ایک کلاشنکوف بھی پکڑی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور القاعدہ سے ہونے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔

مزید خبریں :