دنیا
05 جولائی ، 2012

امریکا :یوم آزادی پر سخت گرمی ، لوگوں نے چھٹی کا د ن ساحل پر گزارا

امریکا :یوم آزادی پر سخت گرمی ، لوگوں نے چھٹی کا د ن ساحل پر گزارا

فلیڈلفیا .. . .امریکامیں یوم آزادی کے موقع پردرجہ حرارت زیادہ رہنے کیسبب لوگوں کی بڑی تعداد نے چھٹی کادن ساحل پر گزار ا۔مگرلاکھوں اس دن بجلی کوبھی ترستے رہے۔یوم آزادی کی مناسبت سے فلیڈلفیامیں روایتی پریڈ ہوئی جس میں ایک شخص نے ابراہام لنکن کاروپ دھار کر لوگوں کا سواگت کیا۔ملک میں طوفان کے بعدانڈیاناسے ورجینیا تک ایک ملین سے زیادہ لوگ بجلی سے بھی محروم ہیں اس لیے متاثرین نے یہ دن بجلی کے بغیرایسے ہی بیتایاجیساآزادی حاصل کرنے والے امریکیوں نے اسے برسوں پہلے منایاتھا۔بعض ریاستوں میں درجہ حرارت37ڈگری سینٹی گریڈتک پہنچنے کے سبب لوگ مشروبات سیلطف اندوزہوتے رہے اورشکاگوسمیت مختلف ریاستوں کے ساحلوں پربھی رش رہا۔اب لوگ واشنگٹن کے نیشنل مال پر آتش بازی کے منتظرہیں۔

مزید خبریں :