05 جولائی ، 2012
نئی دلی…نئی دلی میں دوروزہ پاک بھارت سیکریٹری خارجہ مذاکرات کا آخری دور آج ہوگا،جس میں مسئلہ کشمیر ،اعتماد سازی کے اقدامات،خطے کی صورت حال اور ممبئی حملوں کی تحقیقات سمیت مختلف امور پر بات چیت کی جائے گی۔پاک بھارت سیکریٹری خارجہ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی جبکہ بھارتی وفد کی قیادت رنجن متھائی کررہے ہیں۔گزشتہ روز مذاکرات کے پہلے دور میں جموں و کشمیر،خطے میں امن و سلامتی،دہشت گردی کے خلاف جنگ اور ممبئی حملوں کی تحقیقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بھارتی دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق مذاکرات خوش گوار ماحول میں ہوئے۔آج مذاکرات کے آخری روز انھیں موضوعات پر دوبارہ بات چیت کی جائے گی جس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیے جانے کا امکان ہے۔