دلچسپ و عجیب
14 اپریل ، 2017

سعودی شاہ کی اونٹوں کا قصبہ قائم کرنے کی منظوری

سعودی شاہ کی اونٹوں کا قصبہ قائم کرنے کی منظوری

سعودی فرمانرا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ملک میں اونٹوں کی پرورش اور نگہداشت کے لیے اونٹوں کا خصوصی قصبہ قائم کرنے کی منظوری دی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اونٹوں کے خصوصی مرکز کے قیام کا مقصد مملکت میں موجود بہترین نسل کے اونٹوں کا تحفظ، اونٹوں کے فوائد پر تحقیقات اور ان کی تجارت کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ’شاہ عبدالعزیز اونٹ میلے‘ کی اختتامی تقریب میں اونٹوں کے خصوصی فارم ہاؤس کا افتتاح کیا۔

تقریب میں بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ، کویت کے ولی عہد الشیخ نواف الاحمد الجابر الصباح، الشیخ زاید ہیومن فاؤنڈیشن کے سیکریٹری جنرل الشیخ نھیان بن زاید آل نھیان، متحدہ عرب امارات کی ابو ظہبی اسپورٹس کونسل کے چیئرمین الشیخ جوعان، قطر اولمپک کمیٹی کے چیئرمین، سلطنت آف اومان کے وزیر برائے کھیل الشیخ سعد بن محمد السعدی شامل تھے۔

میلے میں شرکت کرنے والے معزز مہمانوں کا استقبال ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز، اونٹ میلے کے انچارج ڈاکٹر فہد بن عبداللہ السماری اور دیگر عہدیداروں نے کیا۔

اس موقع پر حکام نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو ’اونٹ قصبے‘ کے مجسم ڈھانچے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

منصوبے میں المزایین اونٹوں کی گزرگاہ، زائرین گیلری، میدان المزایین، نیلام منڈی، اونٹ کی پرورش کے لیے خصوصی مرکز اور دیگر خدمات شامل ہیں۔

مزید خبریں :