05 جولائی ، 2012
نئی دہلی… بھارت نے اپنے عوام کو مفت دوائیں فراہم کر نے کا فیصلہ کیاہے اور ڈاکٹروں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ صرف جینرک دوائیں تجویز کریں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مفت دواوٴں کی فراہمی کے لئے 5.4ارب ڈالر رکھے گئے ہیں۔اس فیصلے سے ملک کے کروڑوں افراد کو فائدہ پہنچے گا۔ شہر کے اسپتالوں سے لے کرچھوٹے دیہی کلینک بھارت کے سرکای دواخانوں کے ڈاکٹرز جلد ہی تمام مریضوں کے لئے مفت جینرک دوائیں تجویز کر نے لگیں گے۔ یہ منصوبہ گزشتہ سال شروع ہونا لیکن اس کی تشہیر نہیں کی گئی تھی،حکام کا کہنا ہے کہ منصوبہ کے لئے ابتدائی رقم جاری کردی گئی ہے۔منصوبہ کے تحت ڈاکٹروں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ صرف جنرک دوائیں تجویز کریں گے،برانڈڈ دوائیں تجویز کرنے الے ڈاکٹر کو سزا کا سامنا کرنا پڑیگا۔