پاکستان
05 جولائی ، 2012

راولپنڈی اسلام آباد میں ہلکی بونداباندی،موسم خوشگوار

راولپنڈی اسلام آباد میں ہلکی بونداباندی،موسم خوشگوار

اسلام آباد… وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے جڑواں شہر راو ل پنڈی میں امڈ آنے والی سیاہ گھٹاوٴں نے ان شہروں میں کئی روز سے جاری شدید گرمی اور حبس کا دم توڑ دیا ۔ اسلام آباد اور راول پنڈی میں آج صبح سویرے ہی سیاہ گھٹائیں امڈ آئی تھیں، اس ابرآلود موسم کے ساتھ چلنے والی ٹھنڈی ہواوٴں نے جڑواں شہروں اور گردونواح کا ماحول خوشگوار کردیا، بعض نواحی مقامات پر صبح کے وقت ہلکی بارش اور بوندا باندی بھی ہوئی ، موسم کی اس خوش گوار تبدیلی سے گرمی اور لوڈ شیڈنگ سے تنگ آئے لوگوں کے چہرے بھی کھل اٹھے۔

مزید خبریں :