دنیا
17 اپریل ، 2017

یونان: انسانی اسمگلر گرفتار، 16 پاکستانی تارکین بازیاب

یونان: انسانی اسمگلر گرفتار، 16 پاکستانی تارکین بازیاب

یونانی حکام نے انسانوں کی اسمگلنگ میں ملوث پاکستانیوں پر مشتمل گروہ کے ارکان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 16پاکستانی تارکین وطن کو بازیاب کرا لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یونان کے شمالی حصے سے اتوار کے روز کارروائی کرتے ہوئے 3پاکستانی باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا جنہوں نے مبینہ طور پر اپنے ہی 16ہم وطنوں کو ایک فارم ہاؤس میں یرغمال بنا رکھا تھا جن میں 3نابالغ بچے بھی شامل تھے۔

مقامی پولیس آفیسر نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے ان مبینہ اسمگلروں نے پناہ گزینوں کو تھیسا لونیکی کے ساحلی شہر میں ایک مقام پر یرغمال بنا کر رکھا ہوا تھا اور ان کی رہائی یا مغربی یورپ میں آگے بڑھنے کے لیے اُن سے ڈھائی ہزار یورو کا مطالبہ کیا تھا۔

گروہ کا پاکستانی رکن چھاپے کے دوران فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

مزید خبریں :