17 اپریل ، 2017
صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور کلبھوشن یادیو کی سزا کے بعد پاک بھارت تصادم کے خطرات پیدا ہوچکے ہیں، تاہم دونوں ممالک جنگ کے متحمل نہیں ہوسکتے ۔
پشاور میں ’جیونیوز‘سے گفتگو کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ ہےکہ مسئلہ کشمیر کا حل پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ مذاکرات کے ذریعےممکن نہیں، مسئلے کو مزید شدت سے عالمی برادری میں اٹھانا ہوگا۔