19 اپریل ، 2017
پی ٹی آئی نے اپنا فیصلہ سنا دیا کہ فیصلہ کچھ بھی آئے، عوام میں جائیں گے، تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں بڑے عوامی جلسے کا اعلان کیا گیا ہے۔
عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کے کور گروپ کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی مرکزی اور صوبائی اعلیٰ قیادت شریک ہوئی، اجلاس میں کیس کے فیصلے کے بعد کی صورتحال اور حکمت عملی پر غور کیا گیا،یہ طے کیا گیا کہ فیصلے کے بعد فوراً اجلاس بلا کر حکمت عملی طے کی جائے گی۔
عمران خان نے فیصلے کے موقع پر کارکنوں کو سپریم کورٹ آنے سے روکنے کا حکم دے دیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صرف مرکزی قائدین فیصلہ سننے سپریم کورٹ جائیں گے۔
اجلاس میں پی ٹی آئی اسلام آباد کو جلسے کیلئےمتحرک ہونے کا حکم دیا گیااور کہا گیا ہے کہ جلسے کی تاریخ کا تعین اسلام آباد انتظامیہ کی اجازت سے مشروط ہوگا۔