پاکستان
05 جولائی ، 2012

سپیرئیر سائنس کالج کراچی کا سالانہ میگزین کا27سال بعداجراء

کراچی…گورنمنٹ سپیرئیر سائنس کالج کراچی کے اساتذہ اور طلبہ نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا اور ستائیس سال بعد کالج کے سالانہ میگزین کو شائع کرنے کا سلسلہ ایک بار پھر شروع کر دیا۔دنیا بھر میں تعلیمی اداروں کی جانب سے شائع ہونے والے کالج میگزینز طلبہ میں پوشیدہ تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین ذریعہ مانے جاتے ہیں۔ سپیرئیر سائنس اینڈ کامرس کالج میں آگاہی میگزین کی افتتاحی تقریب کے موقع پر اساتذہ نے پرنسپل اور طلبہ کی محنت کو خوب سراہتے ہو ئے کہا کہ کالجوں میں اس طرح کے پروگرامز کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے جن سے طلباء کا ٹیلنٹ سامنے آسکے۔

مزید خبریں :