05 جولائی ، 2012
لاہور…لاہور میں پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام ہونیوالے امتحانات کے دروان لوڈشیدنگ نے دیا ایسا جھٹکا ، کہ کوئی ہوا نڈھال تو کسی کی کاپی کا ہو گیا برا حال۔ امتحان کے دوران بجلی کی آنکھ مچولی نے طلباء کو مزید پریشان کردیا ۔ شدید گرمی میں پسینے کے باعث جوابی کاپیاں اکثر پسینے سے تر ہو ہوجاتی ہیں ،لیکن گرمی اور لوڈ شیڈنگ کا مقابلہ کرنے والا ایک طالم علم کمزور پڑ گیا اور پرچے کے دوران بے ہوش ہو گیا۔ ٹھنڈا پانی خشک گلے کی پیاس تو بجھا سکتا ہے لیکن گرمی کو دور کرنے کے لئے پنکھے کا چلنا ضروری ہے ۔صورت حال کے پیش نظر طلباء اور سینٹر سپریٹنڈ نٹ نے حکومت سے اپیل کی کہ امتحانات کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کی جائے تاکہ طلباء آرام اور سکون سے پرچہ حل کر سکیں۔