پاکستان
05 جولائی ، 2012

پھانسی کی سزا کے خاتمے کیلئے قانون بنایا جارہا ہے،رحمان ملک

 پھانسی کی سزا کے خاتمے کیلئے قانون بنایا جارہا ہے،رحمان ملک

اسلام آباد…مشیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ پھانسی کی سزا ختم کرنے سے متعلق پارلیمنٹ کے مشورے سے قانون بنایا جارہا ہے کراچی اسٹیٹ گیسٹ ہاوٴس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ کراچی میں بھتہ خوری میں کمی آئی ہے۔انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی سزا میں نرمی کے خلاف ہوں سرجیت سنگھ نے بھارت جاکر تسلیم کیا کہ وہ جاسوس ہے ،ایک سوال کے جواب میں رحمان ملک نے کہا کہ نواز شریف امریکا سے کس طرح کی معذرت چاہتے ہیں کیا نواز شریف اس طرح کی معذرت چاہتے ہیں جیسی انھوں نے پرویز مشرف سے کی تھی ،پانچ جولائی 1977 کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آ ج کا دن پیپلز پارٹی کیلئے یوم سیاہ ہے۔ایک سوال پر رحمان ملک نے کہا کہ پھانسی کی سزا ختم کرنے سے متعلق پارلیمنٹ کے مشورے سے قانون بنایا جارہا ہے۔

مزید خبریں :